حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کل اتوار کے روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں گهس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ ادهر گذشتہ روز قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کے لیے آنے والے تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں گهس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اس موقعے پر فلسطینی محکمہ اوقاف کے تین ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔
بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے محافظ لوئی ابو السعد کو قبۃ الصخرہ میں اس کا محاصرہ کرنے کے بعد گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ صفایی کے عملےکے رکن خلیل الترهونی اور مسجد اقصیٰ میں صفایی کےشعبے کے انچارج رائد زغیر کو گرفتار کیا گیا۔ ان تینوں کو بیت المقدس میں القشلہ حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔
خیال رہے کہ قابض فوج نے کل اتوار کے روز مسجد اقصٰی اور محکمہ اوقاف کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جبل المکبر کے مقام پر موجود رہائش گاہ پر چهاپہ مارا اور ان کے گهر میں گهس کر مقدس مقام پر توڑپهوڑ کی گئی۔حالیہ ہفتوں کے دوران قابض فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ، القدس شہر اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور القدس میں فلسطینی محکمہ اوقاف کے عملے کی گرفتاریوں کے واقعات میں اضافہ دیکها گیا ہے۔